Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

انتخابی مہم کا حصہ بنانے پر امارات اسرائیلی وزیراعظم پر برہم

 اسرائیلی وزیراعظم کا 10ارب ڈالر سرمایہ کاری کا دعویٰ، وہ دوطرفہ تعلقات کو اپنی الیکشن مہم کا حصہ بنا رہے ہیں جو قبول نہیں،اماراتی ولی عہد ناراض
 متحدہ عرب امارات نیتن یاہو کی الیکشن مہم کا حصہ نہیں بننا چاہتا، اماراتی وزیرخارجہ، عرب ممالک اور اسرائیل کی ابوظبی میں طے شدہ کانفرنس ملتوی
 ابوظبی(نیوز ڈیسک)عرب امارات نے دوطرفہ تعلقات کو اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی انتخابی مہم کا حصہ بنانے پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے اور اسرائیل اور دیگر عرب ریاستوں کے ساتھ ابوظبی میں طے شدہ کانفرنس کو فی الحال ملتوی کر دیا ، ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو اپنی الیکشن مہم کا حصہ بناکر استعمال کر رہے ہیں،انہوں نے بنیامین نیتن یاہو کے انتخابی ریلی میں اسرائیل میں عرب امارات کی 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے دعوے پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا ،اماراتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یو اے ای اسرائیل کے کسی بھی انتخابی عمل کا ابھی اور کبھی بھی حصہ نہیں بنے گا ، اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نیتن یاہو کی الیکشن مہم کا حصہ نہیں بننا چاہتا جس کی وجہ سے اسرائیلی وزیراعظم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ الیکشن تک اپنا دورہ ملتوی کر دیں ، اسرائیلی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے کانفرنس اپریل میں رکھی گئی تھی جس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی شرکت کرنا تھی،نیتن یاہو نے ریڈیو پر خطاب میں کہا کہ وہ 23 مارچ کے بعد الیکشن کے خاتمے پر خلیجی ملک کا دورہ کریں گے اور وہ الیکشن سے قبل ابوظہبی نہیں جائیں گے بلکہ الیکشن کے بعد ہی دورہ کریں گے، اب تک اسرائیلی وزیراعظم کئی بار یو اے ای کا دورہ ملتوی کر چکے ہیں

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular