
پیانگ یانک: شمالی کوریا نے امریکی دھمکیاں جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے آبدوز سے فائر کیے جانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا ہے، میزائل سنپو سے مشرقی ساحل کی جانب داغا گیا تاہم اس حوالے سے مزید معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں جب کہ جاپان کی جانب سے بھی میزائل تجربہ کی تصدیق کی گئی ہے۔جنوبی کوریا کے چیف آف اسٹاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تاہم مزید معلومات کے لیے امریکی اور جنوبی کوریا کی انٹیلیجنس ایجنسیز صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔


































