Wed Oct 14, 2026

ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

امریکا میں کورونا بے قابو، ایک روز میں ریکارڈ 70 ہزار کیسز رپورٹ

KIRKLAND, WASHINGTON – MARCH 11: A cleaning crew exits the Life Care Center on March 11, 2020 in Kirkland, Washington. Most of the coronavirus deaths in Washington State have been linked to the nursing home. (Photo by John Moore/Getty Images)

امریکا میں کورونا وبا پر قابو نہ پایا جا سکا، ایک ہی روز میں تقریباً 70 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جو نیا ریکارڈ ہے۔ ایک ماہ میں یہ گیارہواں موقع ہے کہ کورونا کیسز کی تعداد کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ وبا کے سبب امریکا میں ایک کے بعد دوسری ریاست میں ماسک پہننا لازم قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکا کے سن بیلٹ ہسپتالوں میں سب سے زیادہ مریض لائے جا رہے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہسپتال اور طبی مراکز میں سہولتیں کم پڑ جائیں گی۔ امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وائٹ ہاؤس کی ایک رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی جس میں زور دیا گیا ہے کہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاستوں میں سخت اقدامات کیے جائیں۔ اس صورتحال میں سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی ویب سائٹ سے کووڈ 19 کا ڈیٹا غائب کر دیا گیا ہے جس سے لوگوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں کورونا سے ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد لگ بھگ 37 لاکھ ہے جن میں سے تقریبا 17 لاکھ صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular