
ڈھاکا : بنگلہ دیش نے افغان باشندوں کو عارضی پناہ دینے کی امریکی درخواست مسترد کردی بنگلہ دیشی وزیر خارجہ ڈاکٹر اے کے عبدالمومن نے کہا کہ ان کے ملک کو پہلے ہی میانمار سے آئے روہنگیا پناہ گزینوں کے سبب پریشانیوں کا سامنا ہے ہم مزید مہاجرین کابوجھ نہیں اٹھا سکتے بنگلہ دیش کو امریکا کی جانب سے افغان پناہ گزینوں کوعارضی پناہ دینے کی درخواست موصول ہوئی تھی لیکن ہم نے معذرت کرلی ہے انہوں نے کہا کہ بنگلادیش افغانستان میں عوام کے ذریعہ تشکیل شدہ کسی بھی حکومت کا خیر مقدم کرے گا.


































