
غزہ : اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں ایک بار پھر بمباری کی، فضائی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم2عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جن کے بارے میں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ حماس کے ٹریننگ سینٹر تھے، ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ کے علاقے سے اسرائیلی سرزمین پر راکٹ حملے کیے گئے جس کے جواب میں فضائی کارروائی کی۔


































