
نابلس : نابلس میں حضرت یوسف علیہ السلام کے روضے پر صیہونیوں کی یلغار کے بعدجھڑپوں میں دو صیہونی زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق درجنوں اسرائیلی آباد کاروں نے سیکیورٹی اداروں کی ہم آہنگی کے بغیر حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر دھاوابول دیا تاہم فلسطینیوں نے ان پر فائرنگ کی اور متعدد گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی۔ استقامتی دھڑوں نے بارہا متنبہ کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے خلاف ہماری کھلی جنگ ہے اور اب یہ جنگ پورے فلسطین تک پھیل چکی ہے۔


































