Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

غزہ پر صیہونی حملے، 24 گھنٹوں میں 200 شہید، 325 زخمی

غزہ : صیہونی فوج کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید دوسو افراد شہید اور تین سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ صیہونی جنگی طیاروں نے خان یونس میں العمل اسپتال کے قریب بم گرادئے۔ حملے میں بیس افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ دیرالبلاح میں مسجد, مغازی پناہ گزین کیمپ میں گرلز اسکول۔ جبالیہ میں رہائشی عمارتیں صیہونی بمباری کا نشانہ بنیں۔ جنگی طیاروں اور ڈرون کے حملوں میں سینکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔
شمالی غزہ سے گرفتار کیے گئے اسی فلسطینیوں کی کٹی پٹی اور مسخ شدہ لاشیں مل گئیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ملنے والی لاشوں کے اعضا نکال لیے گئے ہیں۔ جس پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں. رفح میں لائی گئی لاشوں کی اجتماعی قبر میں تدفین کردی گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے لاشوں کی بے حرمتی اور میڈیکل رپورٹ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کو بھجوا دی۔ لاشوں کی بے حرمتی جنگی جرائم میں شامل ہے۔
ادھر مغربی کنارے میں نورشمس کیمپ میں ڈرون حملے میں چھ فلسطینی شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular