
A Palestinian man mourns as others transport bodies of people killed in Israeli strikes on Jabalia a day earlier, at Al-Shifa hospital in Gaza City on June 23, 2025. (Photo by Omar AL-QATTAA / AFP)
غزہ: غزہ پر اکیس ماہ سے جاری وحشیانہ حملوں میں کوئی کمی نہ آسکی۔ صیہونی فوج نے زمینی اور فضائی کارروائیوں میں امداد کے بیس متلاشیوں سمیت تینتالیس فلسطینی شہید اور کئی زخمی کردئے۔ صیہونی فوج نے رفح کے قریب امداد کے متلاشیوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس میں گیارہ افراد شہید ہوئے جبکہ غزہ سٹی کے علاقے الواحہ میں بھی گذشتہ روز کی طرح امداد کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی گئی۔ صیہونی فوج کے اس وحشیانہ حملے میں نو فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔
صیہونی فوج نے غزہ کے علاقے صابرہ میں فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید کئے۔ صیہونی فوج نے غزہ کے دیگر علاقوں میں بھی حملے کرکے بے گناہ اور نہتے فلسطینیوں کو قتل کردیا۔


































