Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

صیہونی فوج کی طولکرم پر چڑھائی، 2 فلسطینی شہید، 8 زخمی

نابلس : صیہونی فوج نے مغربی کنارے کے علاقے طولکرم پر چڑھائی کردی۔ فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہوگئے۔ صیہونی فوج نے طولکرم میں شوفا گاؤں کے قریب فلسطینیوں کی گاڑی پر گولیاں برسائیں، فائرنگ سے کار سوار فلسطینی شہید ہوگئے جن کی شناخت 23 سالہ عبدالرحمان عطا اور 27 سالہ حذیفہ فارس کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں مقتول فلسطینیوں کا تعلق طولکرم کیمپ سے ہے ۔ اسرائیلی اسپیشل فورس نے تلکرم کیمپ پر دھاوا بول دیا اس موقع پر نوجوانوں اور قابض فوجیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، جنہوں نے ان پر براہ راست گولیاں، اسٹن گرنیڈ اور زہریلی گیس پھینکی۔ گولیاں لگنے سے دو افراد زخمی ہوئے۔اس سے پہلے شوفہ کے نزدیک صیہونی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوجیوں نے نابلس کے مشرق میں واقع بلاتا پناہ گزین کیمپ پر بھی چھاپہ مارا۔ اسرائیلی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا، جب کہ دوسرے کو حراست میں لےلیا گیا۔ گذشتہ روز حضرت یوسف کے مقبرے پر صیہونی آبادگاروں نے دھاوا بولا اس موقع پر فلسطینیوں نے مزاحمت کی جسے کچلنے کیلئے صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کی۔ جس سے تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular