Tue Oct 20, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

صیہونی فوج کے امن فورس پر حملے، لبنانی سرحد سے پیچھے ہٹنے کا الٹی میٹیم

بیروت: صیہونی فوج نے لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فورس پر حملے شروع کردیے اور الٹی میٹم دیا ہے کہ اقوام متحدہ کی امن فورس جنگ زدہ علاقوں سے فوری نکل جائیں۔ اسرائیلی فوج کے بار بار کہنے پر بھی امن فورس نے علاقہ نہیں چھوڑا۔ جمعرات سے اب تک 3 اسرائیلی حملوں میں امن فورس کے 5 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر لبنانی علاقے نباطیہ پر حملے میں سترہ افراد شہید اور بارہ زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے نباطیہ میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ میزائل لگنے سے عمارتیں تباہ ہوگئیں اور کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔۔ ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹوں بعد لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ حملے سے علاقے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی.
صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے کفر طبنیعت میں ایک قدیمی مسجد کو میزائل مار کر تباہ کردیا۔
حزب اللہ نے اسرائیل کے زیر قبضہ کئی بستوں کو نشانہ بنایا۔ کریات شمونہ میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ اور وہاں آگ بھڑک اٹھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular