
غزہ: صیہونی فوج نے غزہ سٹی پر قبضے سے پہلے اپنی جارحانہ کارروائیوں کو توسیع دیدی۔ مختلف علاقوں پر حملوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت اکیاسی فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
صیہونی فوج نے غزہ سٹی کے علاقے شیخ رضوان محلے میں فرسٹ اسٹریٹ پر عمارت کو میزائل حملے میں ملیا میٹ کردیا۔ ملبے سے خواتین اور بچوں کی بارہ لاشیں نکال لی گئیں جبکہ کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شیخ رضوان مارکیٹ کے اطراف میں بھی شدید بمباری کی گئی جس میں کئی شہری شہید اور زخمی ہوئے۔ الزرقہ علاقے میں شہریوں کے گروپ پر ڈرون حملے میں ماں بیٹا سمیت کئی فلسطینی شہید کردئے گئے۔
ادھر مختلف مقامات پر امداد کے متلاشیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بائیس فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔


































