
غزہ: صیہونی فوج نے پیشقدمی کرتے ہوئے شمالی غزہ کو پوری طرح گھیر لیا ہے۔ صیہونی فوج نے ٹینکوں اور بکتربند گاڑیوں کے ساتھ اسرائیلی سرحد پر پڑاؤ ڈال دیا جبکہ پچاس ہزار اضافی فوجیوں کو غزہ پر حملے میں شریک ہونے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ اسرائیلی ٹی وی چینل بارہ نے ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا کہ فوج کے اندازوں کے مطابق غزہ شہر پر قبضے کی کارروائی تیز رفتار نہیں ہوگی۔ صیہونی فوج نے غزہ سٹی کو خالی کرانے کیلئے گھروں اور بے گھر افراد کے خیموں پر فضائی اور توپ خانے کے حملے بڑھا دیے ہیں۔ صیہونی فوج نے بیت حنون۔ الصابرہ سمیت مختلف علاقوں پر گولہ باری۔ بمباری اور ڈرون حملے کئے جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی جان سے گئے۔ شہری بڑی تعداد میں شہر چھوڑ کر جنوبی غزہ کی جانب نقل مکانی کررہے ہیں۔ کسی محفوظ مقام کی عدم موجودگی کے باعث انسانی بحران مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔


































