
غزہ : صیہونی فوج کے غزہ پر بیس ماہ سے جاری حملوں کے تازہ سلسلے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مزید اکیاسی فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی کردئے گئے۔ صیہونی فوج نے رات بھر غزہ میں مختلف علاقوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ سب سے زیادہ فضائی حملے غزہ سٹی میں کئے گئے جہاں پچاس سے زائد فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔
جبالیہ پر حملے میں سات اور نصیرات پر حملے میں پانچ فلسطینی شہید کردئے گئے۔ صبح سویرے اسرائیلی جنگی طیاروں اور ڈرونز نے ایک بار پھر غزہ سٹی میں دو مقامات پر حملہ کیا جس میں پانچ فلسطینی شہید ہوگئے۔ دیر البلاح میں مکان پر حملے میں تین فلسطینی جان سے گئے۔
ادھر غزہ میں قحط کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے سو ٹرکوں کے داخلے کے بعد غزہ میں تین دن سے کسی ٹرک کو داخل نہیں ہونے دیا گیا۔


































