
1217NO-ISRAEL-PALESTINIANS_YEMEN_FUNERAL_O_
صنعا: ہزاروں سوگواران نے یمن کے دارالحکومت صنعا کی سب سے بڑی مسجد میں 12 سینئر حوثی شخصیات کے جنازے میں شرکت کی۔ اِن میں وزیرِ اعظم بھی شامل تھے جو حالیہ اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔ سوگواروں نے "اللہ اکبر، امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد، یہودیوں پر لعنت، اسلام کی فتح” کے حوثی نعرے لگائے اور عبوری وزیراعظم محمد مفتاح نے انتقام کے ساتھ ساتھ جاسوسوں کے خلاف داخلی سکیورٹی کریک ڈاؤن کا عزم کیا۔ فتاح نے مسجد الصالح میں سوگواران کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دنیا کی مضبوط ترین انٹیلی جنس کا سامنا ہے جس نے حکومت کو نشانہ بنایا- یعنی امریکی انتظامیہ، صیہونی ادارے، صیہونی عرب اور یمن کے اندر موجود جاسوسوں (پر مشتمل) پوری صیہونی ہستی۔


































