
صنعا : یمن کی فوج نے امریکا کا ایک جاسوس طیارہ مار گرایا۔ مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے بتایا کہ فوج نے صوبہ مآرب کے الجوجہ علاقے میں امریکی جاسوس ڈرون طیارے کو میزائل سے مار کر گرایا ہے۔ جاسوس ڈرون طیارے کے ملبے کی ویڈیو موجود ہے اور جلد ہی منظرعام پر لائی جائے گی۔ ترجمان نے یاد دہانی کرائی ہے کہ اسکن ایگل ماڈل کا یہ پانچواں ڈرون طیارہ ہے جسے یمن کے فضائی دفاعی سسٹم ، رواں عیسوی سال کے دوران مار گرانے میں کامیاب رہا ہے۔


































