Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

شیعہ سنی اتحاد کے بغیر نئی اسلامی تہذیب کے قیام کا اعلیٰ ترین مقصد حاصل نہیں ہوسکتا، ولی امر مسلمین

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتحاد کو ایک ابدی قرآنی اصول اور فریضہ قرار دیا ہے۔ پیغمبر رحمت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم اور حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کے ایام ولادت کے موقع پر بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس سے خطاب میں ولی امر مسلمین نے کہا کہ انسانی زندگی کے تمام مراحل میں اسلام کی جامعیت کی تشریح اور ترویج، نیز مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی تقویت امت مسلمہ کے دو اہم ترین فریضے ہیں۔ اسلامی اتحاد ایک قرآنی اصول اور فریضہ ہے اور شیعہ سنی کے درمیان اتحاد کے بغیر نئی اسلامی تہذیب کے قیام کا اعلیٰ ترین مقصد حاصل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی مذاہب کے درمیان دوریوں میں اضافے کی بلا وقفہ کوششوں کے باعث ہم بار بار اتحاد پر زور دیتے آئے ہیں۔ آج شیعہ اور سنی کا لفظ امریکی سیاسی لغت اور زبان میں داخل ہوگیا ہے حالانکہ امریکا اسلام کی بنیادوں کا مخالف اور دشمن ہے۔ انہوں نے عالم اسلام میں امریکا اور اس کے آلہ کاروں کی جانب سے تفرقہ پھیلانے کی کوشش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی مساجد میں دردناک دھماکے ایسے سانحات ہیں جن کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے اور امریکی کھل کر اعتراف کرتے ہیں کہ داعش کو انہوں نے بنایا ہے۔ آپ نے اتحاد اسلامی کے سالانہ اجتماعات اور کانفرنسوں کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد کے لیے دا‏ئمی کوششوں کی ضرورت ہے جس میں شیعہ اور سنی مسلمان دونوں ایک دوسرے کے ساتھ شریک ہوں اور ایک دوسرے کی مساجد اور دیگر مذہبی مقامات اور اجتماعات میں حاضر ہوں۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین کو مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا مرکزی نقطہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ فلسطینیوں کے حقوق کی بالادستی کے لیے جتنی ٹھوس اور سنجیدہ کوششیں انجام پائیں گی اسلامی اتحاد بھی اسی قدر تقویت پائے گا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے بعض ملکوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں کو عظیم گناہ اور بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان حکومتوں کو چاہیے کہ وہ اسلامی اتحاد کے منافی راستے کو ترک کردیں اور اپنی غلطی کے ازالے کی کوشش کریں۔ اگر ہم مسلمان ہونے کے دعویدار ہیں تو ہمیں اپنے پیغمبر عظیم الشان کے نقش قدم پر چل کر دکھانا ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular