
انقرہ : حماس کے خارجہ امور کے سربراہ خالد مشعل نے نے کہا ہے کہ مجاہدین نے گزشتہ ہفتے جو کچھ کیا وہ اسرائیلی قبضے کو ختم کرنے کی کوشش تھی اور انھیں ان پر فخر ہے۔ ترک ٹی وی سے بات کرتے ہوئے خالد مشعل نے کہا کہ یہ تنازع گزشتہ ہفتے شروع نہیں ہوا بلکہ 1948 میں شروع ہوا تھا۔اُن کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیل کہتا رہا ہے کہ ان کی فوج سب سے مضبوط اور ناقابل شکست ہے۔ جب ہم نے دیکھا کہ انھیں چند گھنٹوں میں شکست ہوئی تو ہم بھی حیران رہ گئے۔ شہریوں، بچوں اور بزرگوں پر حملوں کے بارے میں پوچھے جانے پر خالد نے کہا کہ جنگ کے دنوں میں، ایسے واقعات ہو سکتے ہیں. کیا اسرائیل ہمیشہ یہی کہتا ہے کہ اس نے جان بوجھ کر شہریوں کو ہلاک نہیں کیا؟ خالد مشعل نے کہاکہ وہ کہتے ہیں کہ ہم اس زمین کے مالک ہیں۔ جب دشمن باہر سے آتا ہے، یا تو فوجی یا عام شہری، وہ سب دشمن ہیں. جو کوئی میری سرزمین پر قبضہ کرنے کے لیے آئے گا وہ دشمن اور مجرم ہے۔


































