Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

مغربی ممالک کی آئی اے ای اے میں ایران کے خلاف قرارداد

جنیوا: مغربی ممالک نے عالمی ایجنسی برائے جوہری توانائی ( آئی اے ای اے) میں ایران کے خلاف قرارداد پیش کردی۔ ایران نے بھی جوابی حکمت عملی تیار کرلی۔
آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز میں پیش کی گئی امریکا، فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی قرارداد میں ایران کی جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی کی مبینہ خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی ہے اور ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے اقدامات کرے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایران نے عالمی ایجنسی کی مسلسل اپیلوں اور دیے گئے مواقع کے باوجود مکمل تعاون نہیں کیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران نے قرارداد کے جواب میں کئی آپشنز تیار کرلئے ہیں۔ یہ آپشنز ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے تعاون سے تیار کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی کی رپورٹ امریکا اور اس کے یورپی اتحادیوں کے ایجنڈوں کو پورا کرنے کے سیاسی مقاصد کے طور پر پیش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular