Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

ہمارا شام پر حاکم گروہ سے براہ راست کوئی رابطہ نہیں، پاکستان

پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زھرا بلوچ نے شام کی حالیہ صورت حال پر پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ شام کے بحران کے پُرامن حل کی حمایت کی۔ ہم شام کی خودمختاری و سالمیت کے احترام پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے دمشق میں اپنے سفارت خانے کی بحالی کا ذکر کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ فی الحال اسلام آباد نے دمشق پر حاکم گروہ سے براہ راست کوئی رابطہ برقرار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شام کا مستقبل وہاں کی عوام کی خواہش کے مطابق طے ہونا چاہئے۔ گوادر کے حوالے سے چین کے مخفی منصوبوں جیسی خبروں پر ممتاز زھراء نے کہا کہ ایسا جعلی پروپیگنڈہ دو ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو نقصان پہنچانے کے لئے کیا جاتا ہے۔
ممتاز زھراء نے بیجنگ کی جانب سے جوہری آبدوزوں کے بدلے گوادر کو گروی رکھنے کی خبروں کی سختی کے ساتھ تردید کی۔ انہوں نے سرحدوں پر حالیہ کشیدگی کے دوران پاک-افغان تعلقات کے بارے میں کہا کہ اسلام آباد، کابل کے ساتھ تعمیری و مثبت تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان نے افغانستان کے ساتھ ڈیورنڈ لائن کے بارے میں کہا کہ طالبان حکام کے بیانات کا بین الاقوامی قوانین کے مطابق طے شدہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
واضح رہے کہ وزارت خارجہ کی آج کی پریس بریفنگ میں روس میں سابق پاکستانی سفیر "شفقت علی خان” بھی موجود تھے۔ یہاں یہ امر قابل غور ہے کہ شفقت علی خان پاکستان کی وزارت خارجہ کے نئے ترجمان مقرر کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular