
روٹرڈیم : نیدرلینڈ میں شہریوں کو کورونا کے سبب لگایا گیا جزوی لاک ڈاؤن ایک آنکھ نہ بھایا ۔ سینکڑوں افراد روٹرڈیم شہرکی سڑکوں پر نکل آئے۔مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے اور ہوائی فائرنگ کی۔ جھڑپوں میں پولیس افسر سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔ مظاہرین نے پولیس کی گاڑی سمیت مختلف مقامات پر آگ لگادی۔مظاہرین نے فائر کریکر بھی استعمال کیے ہجوم میں بھگدڑ مچنے سے بھی متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جھڑپوں کے باعث روٹر ڈیم کئی گھنٹوں تک میدان جنگ بنارہا۔پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا جبکہ شہر میں ایمرجنسی لگادی گئی ہے۔


































