
واشنگٹن : امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فون پر گفتگو میں تناؤ پیدا ہوا، ایران جنگ آسان بتا کر ٹرمپ کو شامل کروانے پر وینس نے نیتن یاہو کو جھاڑ پلائی۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ وینس نے الزام لگایا کہ نیتن یاہو نے ایرانی رجیم تبدیلی کے امکانات پر حد سے زیادہ خوش فہمی دکھائی، نائب صدر نے نیتن یاہو کو کہاکہ ٹرمپ کو جو خواب دکھائے تھے وہ پورے نہیں ہوئے۔ ذرائع کےمطابق نیتن یاہو نے ٹرمپ کو یقین دلایا تھا کہ ایران جنگ اور رجیم چینج آسان ہوگی، امریکی نائب صدر اسرائیلی وزیراعظم کے دعوؤں کی حقیقت سے واقف تھے۔ برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ جے ڈی وینس ایران جنگ کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی قیادت کر رہے ہیں، آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی موت کے باوجود ایرانی رجیم کی اقتدار پر گرفت مزید مضبوط ہوئی۔


































