
لکھنو: ہندوستانی ریاست اترپردیش میں حکومت نے عیدالاضحیٰ کی نماز سڑکوں پر پڑھنے پر پابندی لگادی ہے. یوپی اقلیتی کمیشن نے ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق عیدالاضحیٰ کی نماز سڑکوں پر نہیں ہو سکے گی۔ مساجد میں نماز مختلف جماعتوں میں ادا کی جائے گی۔ ہدایت نامے کے مطابق قربانی پہلے سے طے شدہ جگہوں پر ہی ہوگی۔ اسی کے ساتھ انتظامیہ سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔ ہدایت نامے کے مطابق ممنوعہ جانوروں کی قربانی پر بھی نظر رکھی جائے گی۔


































