
ہوائی: امریکی ریاست ہوائی کی کاؤنٹی ماؤوی کے جنگلات میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ہوائی کے جنگلات میں لگی آگ نے بہت بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ سمندری طوفان ڈورا کی تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ شعلے قریبی سیاحتی قصبے لہینا تک پہنچ گئے جس نے کئی رہائشی عمارتوں کو خاکستر کردیا۔ قصبے کو خالی کرالیا گیا۔ اطراف کی بستیوں سے 35 ہزار افراد کو منتقل کردیا گیاہے۔ سیاحوں اور رہائشیوں کو جنگل کے قریب جانے سے روکا جا رہا ہے۔ دھوئیں کے باعث درجنوں افراد کی حالت غیر ہوگئی جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مکینوں نے کہا ہے کہ انہوں نے اب تک ایسی بدترین تباہی نہیں دیکھی ہے۔ تمام لہیناجل گیا ہے۔


































