
واکیشیا : امریکی ریاست وسکونسن کے شہر واکیشا کے ملواکی میں کرسمس پریڈ پر گاڑی چڑھادی گئی جس سے 5 ہلاک اور چالیس افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس چیف کے مطابق کچھ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ عینی شاہدین اور آن لائن پوسٹ کی گئی ویڈیوز کے مطابق واقعے میں زخمیوں میں بچے، مارچ کرنے والے بینڈ کے ارکان اور ڈانس گروپ شامل ہے۔ پولیس نے ایک مشتبہ گاڑی برآمد کرلی اور ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کو پولیس ہسپتال لے گئی، اور کچھ کو لواحقین لے کر گئے۔ پریڈ کی لائیو ویڈیو فیڈ کے ساتھ ساتھ پریڈ کے شرکا کی طرف سے لی گئی ویڈیوز میں ایک سرخ گاڑی کو رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے اور تیز رفتاری سے سڑک کی طرف جاتے ہوئے دکھایا گیا جہاں پریڈ ہو رہی تھی۔


































