
سان فرانسسکو: امریکا میں کوئی جگہ بندوق برداروں سے محفوظ نہ رہی. اسکول, کیفے.کلب اور چرچ کے بعد اب ٹرین میں گولیاں چل گئیں سان فرانسسکو کی ایک ٹرین میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا پولیس کا کہنا ہے جس جگہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اس کے قریب ہی چند روز قبل ایک فیسیٹول منعقد کیا گیا تھا۔ٹرین میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ کیسٹرو نامی قصبے کی جانب بڑھ رہی تھی۔
سان فرانسسکو کی سپروائرز مائرنا میلگر کا کہنا ہے کہ جب واقعے کی اطلاع ملنے پر حکام وہاں پہنچے تو ایک شخص کو مردہ اور ایک کو زخمی حالت میں پایا گیا، جس کو ہسپتال پہنچایا گیا عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعے سے قبل فائرنگ کرنے والے اور نشانہ بننے والے افراد کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی، جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔


































