
دمشق: امریکا نے لبنان کو ناکام ریاست قرار دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر اس ریاستی کنٹرول مضبوط نہ کیا تو اسرائیل یکطرفہ کارروائی کرسکتا ہے۔
امریکا کے خصوصی ایلچی ٹام بیراک نے کہا ہے کہ خطے میں استحکام حزب اللہ کے غیر مسلح ہونے اور لبنان و اسرائیل کے درمیان سرحدی مذاکرات کے آگے بڑھنے پر منحصر ہے۔ اگر حزب اللہ کو غیر مسلح کر دیا جائے تو لبنان اور اسرائیل کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے امریکی و اقوام متحدہ کے ثالثی معاہدے اس لیے ناکام ہوئے کیونکہ لبنان سیاسی جمود کا شکار ہے اور ایک ملک، ایک فوج کے اصول پر عمل درآمد نہیں کر سکا۔ بیراک نے خبردار کیا کہ جنوبی لبنان میں موجود ہزاروں راکٹ اسرائیل کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں اور لبنان کے پاس اسلحے پر قابو پانے کے لیے وقت کم ہے۔


































