Wed Oct 21, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کی امریکی حمایت جنگ بندی میں رکاوٹ ہے، ایران

تہران: ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ غزہ میں بیان کردہ انسانی حالات ناقابل یقین ہیں۔جنگ بندی میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکہ اور مغربی ممالک کی طرف سے اسرائیل کو فراہم کردہ حمایت ہے۔ نیویارک میں ایرانی وزیر خارجہ نے کویت، بحرین اور کیوبا کے وزرائے خارجہ اور خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں اور جان لیوا جارحیت سے خطے اور دنیا کے امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کو اسرائیلی حکومت کے مذموم اقدامات کو ناکام بنانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نےکہا کہ بدتر بات یہ ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کے تمام راستے بند ہیں اور انہیں داخل ہونے اور امداد تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کو بعض ممالک بالخصوص امریکہ کی حمایت حاصل ہے اور جنگ بندی کے قیام اور اس جنگ کو روکنے میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکہ اور مغربی ممالک کی طرف سے فراہم کردہ حمایت ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular