
بیجنگ : چین نے ایران کیخلاف امریکا کی نئی پابندیوں کی مخالفت کردی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ژائو لیجیان نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ چین ہمیشہ ہی امریکا کی یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کا مخالف رہا ہے اور واشنگٹن سے ہمیشہ یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ پابندیوں کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی اپنی غلط روش اور پالیسی کو ترک کر کے ایران کے جوہری معاہدے پر عمل در آمد کیلئے مثبت کردار ادا کرے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی قوانین کے دائرے میں تہران کے ساتھ تعلقات ہیں اور ہمارے یہ تعلقات مثبت اور قانونی ہیں اور اس سے کسی بھی فریق کو کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا ہے۔


































