امریکا آئندہ افغان سرزمین پر حملہ کرنے سے باز رہے، طالبان کا انتباہ

  Click to listen highlighted text! کابل : افغانستان میں طالبان حکومت نے امریکا کو خبردار کیا کہ آئندہ افغان سرزمین پر حملہ کرنے سے باز رہے۔ دوحہ میں مقیم اقوام متحدہ کے لیے طالبان کے نمائندہ خصوصی سہیل شاہین نے بیان میں کہا کہ حکومت اور طالبان قیادت کو ایمن الظواہری کے متعلق معلوم نہیں تھا۔القاعدہ رہنما کی افغانستان میں موجودگی کے بارے میں جو دعوے کیے جارہے ہیں ان کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ان دعوؤں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جو مکمل ہونے کے بعد سب کے سامنے رکھی جائیں گی۔

کابل : افغانستان میں طالبان حکومت نے امریکا کو خبردار کیا کہ آئندہ افغان سرزمین پر حملہ کرنے سے باز رہے۔ دوحہ میں مقیم اقوام متحدہ کے لیے طالبان کے نمائندہ خصوصی سہیل شاہین نے بیان میں کہا کہ حکومت اور طالبان قیادت کو ایمن الظواہری کے متعلق معلوم نہیں تھا۔القاعدہ رہنما کی افغانستان میں موجودگی کے بارے میں جو دعوے کیے جارہے ہیں ان کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ان دعوؤں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جو مکمل ہونے کے بعد سب کے سامنے رکھی جائیں گی۔