
نیویارک: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ امریکی انتباہ کے باوجود روس سے مزید دفاعی میزائل سسٹم کی خریداری کے متعلق سوچ بچار کرسکتے ہیں، امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس سے خصوصی انٹرویو میں طیب اردوان نے کہا کہ ترکی اپنے دفاعی نظام کے متعلق خود فیصلہ کرے گا، نیٹو کے رکن ترکی کی جانب سے روس سے ایس 400 دفاعی میزائل نظام کی خریداری کے اعلان کے بعد ایف 35 پروگرام روک دیا گیا تھا اور دفاعی عہدیداروں پر پابندی بھی عائد کردی گئی تھی۔


































