Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

امریکا شامی پیٹرول اور اناج اسمگل کررہا ہے، روس

ماسکو : روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے امریکا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دریائے فرات کے مشرق میں ایک کُرد نیم ریاست قائم کرکے شامی پیٹرول اور اناج کی اسمگلنگ کر رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے تیونس کے وزیر خارجہ نبیل عمار کے ساتھ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم مسئلہ شام کے بارے میں ترکیہ اور ایران کے ساتھ آستانہ فارمیٹ کے دائرہ کار میں کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن مغرب کی عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے شام کی اقتصادیات کو پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے۔ لاروف نے کہا ہے کہ دریائے فرات کے مشرق میں امریکی اقدامات بھی شامی اقتصادیات پر منفی اثرات ڈال رہے ہیں، اصل میں اس علاقے میں امریکہ ایک کُرد سیمی اسٹیٹ بناچکا ہے اور یہاں سے شامی پیٹرول اور شامی اناج کی اسمگلنگ کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular