Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

امریکی ہٹ دھرمی، غزہ میں جنگ بندی کی ایک اور قرارداد ویٹو کردی

نیویارک: امریکا نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی۔ متحدہ عرب امارات نے اسلامی ممالک کی جانب انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی قرارداد پیش کی تھی۔قرارداد پر ووٹنگ کے دوران چین اور روس سمیت 13 ممالک نے حمایت کی جبکہ برطانیہ غیرحاضر رہا۔امریکا نے سلامتی کونسل میں دوسری بار جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا ہے۔ قرارداد کے مسودے میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی اور تمام مغویوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی سمیت انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ قرارداد میں غزہ میں تباہ کن انسانی صورتحال اور فلسطینی شہریوں کے مصائب پر شدید تشویش کا اظہار اور اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ فلسطینی اور اسرائیلی شہری آبادی کو بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیے

Most Popular