Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

قفقاز میں امریکی مداخلت کسی صورت قبول نہیں، ایران

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ علاقائی خودمختاری اور بین الاقوامی سرحدوں کی سالمیت اولین ترجیح ہے اور کسی بھی بیرونی طاقت کو خطے میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
عباس عراقچی نے قفقاز میں امریکی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران علاقائی خودمختاری اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور کسی بھی بیرونی طاقت کو قفقاز کے معاملات میں دخل اندازی کی اجازت نہیں دے گا۔ عراقچی نے آرمینیا کے ساتھ نئے ٹرانزٹ منصوبوں اور سڑکوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایران نے آرمینیائی حکام سے مکمل یقین دہانی حاصل کی ہے کہ اس علاقے میں نہ تو امریکی فوجی، نہ نجی سکیورٹی کمپنیوں کا وجود ہوگا اور نہ ہی کسی بھی غیر ملکی طاقت کو علاقے میں قدم رکھنے کی اجازت دی جائے گی۔ اس سلسلے میں صدر نیکول پاشینیان نے بھی ایرانی صدر اور اعلی حکام سے براہ راست رابطے کیے اور ایران کو یقین دلایا کہ وہ ریڈ لائنز کی مکمل پاسداری کریں گے۔ عراقچی نے اس بات پر زور دیا کہ قفقاز کے حوالے سے ایران کی خارجہ پالیسی واضح ہے اور خطے میں استحکام اور امن قائم رکھنے کے لیے علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون کو ترجیح دیتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular