
واشنگٹن :افغان فورسز کی طاقت اور صلاحیتوں کا درست اندازہ نہیں لگاسکے، امریکا نے افغان فوج کی ناکامی کا اعتراف کرلیا، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اعتراف کیا کہ گذشتہ 20 برس افغان فورسز کو تربیت دی اور اسلحے سے لیس کیا، افغان فورسز کی ناکامی امریکی توقعات سے کہیں زیادہ تیزی سے ہوئی، مستقبل کی افغان حکومت اپنے لوگوں کے بنیادی حقوق کو برقرار رکھتی ہے اوردہشت گردوں کو پناہ نہیں دیتی ہے تو امریکا اس کے ساتھ کام کر سکتا ہے اور اسے تسلیم کرسکتا ہے، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سقوط کابل پر نئے صدر جوبائیڈن پر تنقید کا موقع مل گیا، انہوں نے دعوی کیا کہ اگر وہ اس وقت بھی صدر ہوتے تو فوجی انخلا کہیں مختلف اور کہیں زیادہ کامیاب ہوتا، انہوں نے افغانستان میں افراتفری کا ذمہ دار جوبائیڈن کو قرار دے کر ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔


































