
شرم الشیخ : غزہ امن سربراہی کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ،مصر، قطر اور ترکیہ کے سربراہان نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کر دیے۔
مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونیوالی غزہ امن کانفرنس میں امریکی صدر ٹرمپ بیس ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔ معاہدے میں فوجی آپریشنز کو روکنا، انسانی راہداریوں کا قیام، بین الاقوامی نگرانی اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے مالی اور سیاسی تعاون کی شقیں شامل ہیں۔
اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج غزہ کے عوام کے لیے تاریخی دن ہے، غزہ امن معاہدے میں مصر کا اہم کردار ہے، غزہ میں معاہدے کی وجہ سے امن اور ترقی ہوگی، مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام چاہتے ہیں۔
مصر کے صدر السیسی نے غزہ میں تعمیر نو اور ترقیاتی کانفرنس کی میزبانی کا اعلان کیا انہوں نے غزہ معاہدہ مشرق وسطیٰ میں امن کے ایک نئے دور کا دروازہ کھولتا ہے۔


































