Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

شام میں امریکی فوجی اڈے پر بارودی ڈرونز سے حملہ

دمشق : شام میں امریکا اور اتحادی فوج کے التنف فوجی اڈے پربارودی ڈرونز سے حملہ کیا گیا ہے۔ حملے کے بعد فوجی اڈہ اور اطراف کا علاقہ زور دار دھماکوں سے گونج اٹھا۔ شام میں کسی بھی امریکی چھاؤنی پر یہ اپنی نوعیت کا پہلا حملہ قرار دیا جاتا ہے۔ 55 کلو میٹر کے رقبے پر پھیلے فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ عراق اور اردن کی سرحد پر واقع اس اڈے پر امریکا اور برطانیہ کی فوج تعینات ہے۔ عراقی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ 5 ڈرونز نے امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ۔ اور یہ حملہ شام کے اندر سے کیا گیا۔ حملے میں امریکی فوج کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیے

Most Popular