Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

سعودیہ سے ممکنہ سیکیورٹی معاہدے پر امریکی سینٹرز صدر جو بائیڈن سے ناراض

واشنگٹن: سعودی عرب سے سیکیورٹی معاہدے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنے پر حکمراں جماعت کے بعض سینیٹرز اپنے ہی صدر سے ناراض ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹس کے 20 سینیٹرز نے صدر جوبائیڈن کو شکایت بھرا خط لکھ دیا اور ان کی خارجہ پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سینیٹرز نے اپنے خط میں سعودیہ سیکیورٹی معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا کھل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سعودیہ کے ساتھ جوہری تعاون اور سلامتی کی ضمانت دینے پر تشویش ہے۔حکمراں جماعت کے سینیٹرز نے تنبیہ کی کہ اگر جو بائیڈن انتظامیہ سعودی عرب کے مطالبات پورا کرتی ہے تو وائٹ ہاؤس کو کانگریس کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
سینیٹرز نے تجویز دی کہ سعودی عرب کے فلسطین کے دو ریاستی حل کو ماننے کی صورت میں جواباً امریکی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے معاہدے میں بامعنی شقیں شامل کریں۔ صدر جو بائیڈن یا وائٹ ہاؤس انتظامیہ کی جانب سے اس پر کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں ایٹمی بجلی گھر سمیت اہم پلانٹ کی تیاری کے لیے امریکا نے تعاون کی پیشکش کی ہے تاہم ابھی معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular