
ماسکو: روسی صدر پیوٹن نے یوکرین پر فوجی آپریشن کو ضرورت، بروقت اقدام اور درست فیصلہ قرار دیدیا ہے۔ روسی صدر نے ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر وکٹری ڈے پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج اب ملک کی سلامتی کیلئے لڑ رہی ہے۔ ڈونباس میں رضاکار اور روسی فوجی اپنی سرزمین کے لیے لڑ رہے ہیں۔مغرب ہماری سرزمین پر جارحیت کی تیاری کر رہا تھا، نیٹو روسی سرحدوں پر خطرات پیدا کر رہی تھی۔مغرب ہماری بات نہیں سن رہا تھا، اس کے اپنے منصوبے تھے، دشمنوں نے دہشت گردوں کو روس کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی، ایسے میں یوکرین پر فوجی آپریشن بروقت اقدام اور درست فیصلہ تھا۔


































