
واشنگٹن : افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے سبب امریکی اور برطانوی حکومتوں نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی، کابل میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری افغانستان چھوڑیں، امریکی شہری فوری دستیاب کمرشل پروازوں سے افغانستان سے روانہ ہو جائیں، کمرشل پروازوں کے ٹکٹ نہ خرید سکنے والوں کو قرضہ بھی دیا جائے گا۔ دوسری جانب افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے باعث برطانوی حکومت نے بھی اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔


































