
غزہ : حماس اور دیگر مزاحمتی گروپوں نے غزہ کو خوراک اور ادویات کی بلاروک ٹوک ترسیل کی خاطر محفوظ راہداری بنانے کیلئے فوری بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
مزاحمتی گروپوں نے ایک بیان میں عالمی برادری بالخصوص جنیوا کنونشنز پر دستخط کرنے والے ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ میں قحط سے نجات اور انسانی امداد کے لیے قائم پروٹوکول پر عمل درآمد کے لیے فوری اقدام کریں۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ قحط کی تصدیق اس وقت کی گئی ہے جب صیہونی فوج دو سال سے جاری نسل کشی کی جنگ کے ایک حصے کے طور پر غزہ شہر پر قبضہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے عرب اور مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ مذمتی بیانات سے آگے بڑھیں اور غزہ پر اسرائیلی محاصرہ توڑنے اور اس کے باشندوں کو بچانے کے لیے ٹھوس اور حقیقی اقدامات کریں۔ جو بھوک اور جنگی جرائم کی وجہ سے مر رہے ہیں.


































