
لندن : غزہ جنگ نے برطانیہ کی سیاست میں بھی ہلچل مچادی۔ ایک وزارتی معاون برطرف جبکہ رکن پارلیمنٹ کو معطل کردیا گیا۔ برطانیہ میں حکمران کنزرویٹو پارٹی نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر رکن پارلیمنٹ پال بریسٹو کو معاون وزیر کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔ پال بریسٹو نے وزیراعظم رشی سناک کے نام خط میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ نے کہا کہ پال برسٹو نے ایسے تبصرے کیے تھے جو اجتماعی ذمہ داری کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتے ہیں۔
اُدھر لیبر پارٹی نے اپنے رکن پارلیمنٹ اینڈی میکڈونلڈ کو معطل کر دیا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ انہوں نے اسرائیل-غزہ جنگ سے متعلق انتہائی جارحانہ تبصرے کیے تھے۔ انہوں نے فلسطینی حامی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے دریا اور سمندر کے درمیان۔ کا جملہ استعمال کیا۔ جسے اسرائیل کی تباہی کا مطالبہ قرار دیا جاتا ہے۔


































