
Secretary-General António Guterres briefs reporters on his priorities for 2020 and the work of the organization.
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش ہے، فوری طور پر ایران اسرائیل کشیدگی کم کی جائے اور جنگ بندی کی جائے۔ انہوں نے تنازع میں کسی بھی اضافی فوجی مداخلت اور اسے مزید بین الاقوامی بنانے سے گریز کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عسکری کارروائیاں خطے اور دنیا بھر کے لیے تباہ کن ہوسکتی ہیں کشیدگی میں کمی لائی جائے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران کے جوہری پروگرام اور علاقائی سلامتی کے مسائل سے متعلق خدشات کو دور کرنے کے لیے سفارت کاری ہی بہترین اور واحد راستہ ہے۔


































