
جدہ : سعودی عرب میں معتمرین کی آمد و رفت کیلئے کوئی ایئرپورٹ مخصوص نہیں، وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کسی بھی انٹرنیشنل یا مقامی ایئرپورٹ سے سعودی عرب میں داخل اور روانہ ہوسکتے ہیں۔ عمرے کیلئے آنے والے 90 دن ٹھہر سکتے ہیں، اس دوران عمرہ زائرین مکہ، مدینہ اور دیگر سعودی شہروں میں آزادی سے جاسکتے ہیں۔


































