
بغداد : ترکی کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر عراقی سرزمین پر بم برسادئے ترک طیاروں نے کردستان کے صوبے دہوک کے علاقے العمادیہ میں پی کے کے کے ٹھکانوں کو اپنے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ ابھی تک اس حملے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے ترک وزارت دفاع کا دعویٰ ہے کہ اس حملے کا مقصد ترکی کے عوام کو پی کے کے کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے محفوظ رکھنا ہے۔عراقی حکام نے ترکی سے بارہا مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس قسم کی کارروائیاں نہ کرے لیکن انقرہ ان مطالبات پر کوئی توجہ نہ دیتے ہوئے اپنے حملوں کی وجہ پی کے کے کا مقابلہ کرنا بتاتا ہے ۔


































