
انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایران سے مزید تیل اور گیس خریدنے کا عندیہ دے دیا۔ ترک صدر نے زور دیکر کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعاون اور تجارت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ انقرہ نے ایران سے مزید تیل اور گیس خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ گذشتہ ہفتے تہران میں ایران اور ترکی کے تعاون کی اعلیٰ کمیٹی کی صدارتی نشست میں ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ترکی کو گیس کی برآمدات بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔


































