Tue Oct 20, 2026

البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین

روزانہ کی خبریں

ترکیہ عراق سے نکل جائے ورنہ ہم خود نکال باہر کریں گے، عراقی حزب اللہ

بغداد : عراقی حزب اللہ نےکہا ہے کہ ترکیہ کے فوجیوں کو نکالنے کی طاقت و توانائی رکھتے ہیں تاہم بہتر ہوگا کہ وہ خود اڈے خالی کر کے عراق سے نکل جائیں۔ کتائب حزب الله کی سیکیورٹی کی سربراہ ابو علی العسکری نے عراق سے ترکیہ کے فوجیوں کے انخلاء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر دشمنوں نے عراق پر بمباری کی تو وہ خود اپنے جال میں پھنس جائیں گے۔ سب سے پہلے ترکیہ کو اپنے اڈے خالی کرنے ہوں گے اس کے بعد سرحدی علاقوں سے کلین اپ کا سلسلہ شروع ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترکیہ کے فوجیوں کو عراق سے نکالنے کی صلاحیت اور طاقت رکھتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ترک فوجی، عراقی سرزمین پر غیر قانونی موجودگی کے ساتھ ہی عراقی عوام اور فوجیوں کو حملوں کا نشانہ بھی بناتے رہتے ہیں ۔

مزید پڑھیے

Most Popular