
تیونس: تیونس میں الیکشن کے دوسرے مرحلے میں بھی عوام نے پولنگ کو مسترد کردیا۔ تیونس میں الیکشن کے پہلے مرحلے کی طرح دوسرے مرحلے میں بھی عوام ووٹ ڈالنے گھروں سے نہیں نکلے۔ پولنگ اسٹیشن سنسنان پڑے رہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق صرف 11٫2 فیصد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ پہلے مرحلے کے انتخابات میں بھی تقریباً اتنی ہی تعداد میں ووٹ پڑے تھے۔ انتخابات کو صدر قیس کی حکمرانی اور جمہوریت کے لیے ایک امتحان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم صدر نے کم ٹرن آؤٹ کو اپنی مقبولیت میں کمی ماننے سے انکار کردیا ہے صدر نے کہا کہ عوام کا پارلیمنٹ سے اعتماد اٹھ گیا ہے اسی لئے وہ ووٹ ڈالنے نہیں نکلے۔


































