
اسلام آباد: سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستانی وزارت خارجہ کا امریکی صدر کے بیان پر ردعمل نہیں آیا۔
سابق سفیر ملیحہ لودھی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ کس چیز کا انتظار کر رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان پر پوری دنیا نے مذمت کی۔
ملیحہ لودھی کا مزید کہنا ہے کہ امریکی صدر کا بیان بہت خطرناک ہے مگر اس بیان پر عملدرآمد نہیں ہو سکتا۔


































