Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

ٹرمپ کی یورپ کو 50 فیصد، آئی فون پر 25 فیصد ٹیرف کی دھمکی

نیویارک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کی مصنوعات پر پچاس فیصد اور ایپل آئی فون پر پچیس فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر پوسٹ میں لکھا کہ یورپ کے ساتھ تجارتی مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو رہے۔ یکم جون سے یورپ پر پچاس فیصد ٹیرف لاگو کرنےکی منظوری دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یورپ تجارت کے معاملے پر امریکا کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
یورپی یونین کے ٹریڈ کمشنر ماروس سیفکووچ نے کہا ہے کہ یورپی یونین امریکا کے ساتھ دھمکیوں کے بجائے احترام کی بنیاد پر تجارتی معاہدہ کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
اُدھر صدر ٹرمپ نے ایپل اور سام سنگ جیسی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فون امریکہ میں بنائیں یا پچیس فیصد ٹیرف کا سامنا کریں۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے بہت پہلے ہی مطلع کیا تھا کہ آئی فون جو امریکا میں فروخت ہوتے ہیں یہیں تیار ہوں گے۔ نہ کہ ہندوستان یا کسی اور جگہ۔

مزید پڑھیے

Most Popular