Wed Oct 14, 2026

ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

غزہ کیلئے استحکام فوج میں پاکستان اپنا حصہ ڈالے، ٹرمپ کا فیلڈ مارشل پر دباؤ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر پر زور دیا ہےکہ وہ غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس میں اپنی فوج کی شمولیت یقینی بنائیں۔ برطانوی نیوز ایجنسی رائیٹر نے دو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عاصم منیر چند ہفتوں میں واشنگٹن جائیں گے۔ جہاں ملاقات کا محور غزہ ہوگا۔ عاصم منیر سربراہِ مملکت نہیں ہیں لیکن فیلڈ مارشل کے عہدے نے انہیں سب سے بااختیار بنادیا ہے۔ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد عاصم منیر کی ان سے تیسری ملاقات ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی استحکام فورس ٹرمپ کے بیس نکاتی امن منصوبے کا بنیادی ستون ہے، مگر کئی عرب اور مسلم ممالک تعاون کرنے سے ہچکچا رہے ہیں کیونکہ وہ اسرائیل یا امریکہ کے ساتھ تعاون کے الزامات سے خوفزدہ ہیں۔ دوحہ میں امریکی سینٹرل کمانڈ کی کانفرنس کے دوران فورس کے مینڈیٹ پر بات چیت ہوئی، لیکن تقریباً پینتالیس ممالک میں سے کسی نے بھی فوجی تعاون کا حتمی وعدہ نہیں کیا۔ حیرت انگیز طور پر اسرائیل کا اتحادی آذربائیجان بھی اب اس تعاون سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular